0
Thursday 28 Nov 2024 17:38

اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ، تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ، تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس، جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کر کے رکھ دیا۔
 
درخواست میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا سے آئے مظاہرین بزورِ طاقت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ لے کر آئے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا، عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1175378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش