اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کر دی ہے۔ خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔