اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ، تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس، جواب طلب
28 Nov 2024 17:38
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کر کے رکھ دیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کر کے رکھ دیا۔
خبر کا کوڈ: 1175378