اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہیں لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، مگر ان کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی گئی۔ ذرائع کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث سلمان اکرم راجہ نے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا، لیکن وہ لاہور میں بھی اپنے ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے پاور شو کی ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا نے بھی دونوں کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جبکہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھی پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کر اسد قیصر کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ جبکہ سلمان اکرم راجہ کی جگہ علی محمد خان کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے۔