QR CodeQR Code

سلمان اکرم راجہ نے جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

28 Nov 2024 17:32

سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کر دی ہے۔ خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1175377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175377/سلمان-اکرم-راجہ-نے-جنرل-سیکرٹری-تحریک-انصاف-کے-عہدے-سے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com