0
Thursday 28 Nov 2024 17:01

روس کا حملہ، یوکرین میں 10 لاکھ افراد کو بجلی منقطع

روس کا حملہ، یوکرین میں 10 لاکھ افراد کو بجلی منقطع
اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین کے بجلی تنصیبات پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 10 لاکھ افراد کو بجلی منقطع ہو گئی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ روس نے ملک کی بجلی کی تنصیبات پر راکٹوں سے ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ رواں ماہ میں ہونے والا یہ اس طرز کا دوسرا حملہ ہے۔ 17 نومبر کو بھی ایک ایسے ہی حملے میں روس نے یوکرین کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں 10 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔
 
یوکرینی حکام کے مطابق کئی گھنٹے جاری رہنے والے اس حملے میں روس کی جانب سے میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔ وزیرِ توانائی نے ملک بھر میں بجلی کی تنصیبات پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حملے میں شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بارے میں ابھی صورتحال واضح نہیں۔ روس کی جانب سے یوکرین کے مغربی حصوں لویو، ریوین اور وولن پر تازہ حملے کے بعد تقریباً 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش