روس کا حملہ، یوکرین میں 10 لاکھ افراد کو بجلی منقطع
28 Nov 2024 17:01
یوکرینی حکام کے مطابق کئی گھنٹے جاری رہنے والے اس حملے میں روس کی جانب سے میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین کے بجلی تنصیبات پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 10 لاکھ افراد کو بجلی منقطع ہو گئی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ روس نے ملک کی بجلی کی تنصیبات پر راکٹوں سے ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ رواں ماہ میں ہونے والا یہ اس طرز کا دوسرا حملہ ہے۔ 17 نومبر کو بھی ایک ایسے ہی حملے میں روس نے یوکرین کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں 10 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1175372