لاہور کے تمام راستے بند تھے، پورے شہر کو قید خانہ بنایا گیا تھا، سلمان اکرم راجہ
28 Nov 2024 04:17
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں ہم کیوں نہیں پہنچ سکے، ہم لاہور میں احتجاج کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا ہمارے لیے تمام راستے بند تھے، کس طرح پہنچتے۔
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں کل کا دن بھی بدترین رہا۔ اسلام آباد میں اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا لوگ پوچھتے ہیں ہم کیوں نہیں پہنچ سکے، ہم لاہور میں احتجاج کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا ہمارے لیے تمام راستے بند تھے، کس طرح پہنچتے۔ پورے لاہور کو قید خانہ بنایا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پرُامن پارٹی ہیں دوبارہ نکلیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1175283