0
Wednesday 27 Nov 2024 23:21

پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے، محسن نقوی

پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے، محسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔ سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے۔ ہم گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اقدامات شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے ضروری تھے۔
خبر کا کوڈ : 1175241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش