اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ و دیگر کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء پر کار سرکار میں مداخلت، رو بلاک کرنے سمیت دیگر الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ سمیت 23 افراد کے خلاف کوئٹہ پولیس نے ائیر پورٹ روڈ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او ائیرپورٹ روڈ تھانہ عبدالحئی گرانی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں پی ٹی آئی رہنماء پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ داؤد شاہ کاکڑ نے کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک، اشتعال انگیزی، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر جرائم سرانجام دیئے ہیں۔