پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے، محسن نقوی
27 Nov 2024 23:21
سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔ سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے۔ ہم گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اقدامات شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے ضروری تھے۔
خبر کا کوڈ: 1175241