0
Wednesday 27 Nov 2024 12:57

سینٹکام کیجانب سے شام میں مزاحمتی گروہوں پر حملے کا دعوی

سینٹکام کیجانب سے شام میں مزاحمتی گروہوں پر حملے کا دعوی
اسلام ٹائمز۔ خطے میں امریکی فوج کی دہشتگرد سینٹرل کمانڈ، سنٹکام (Centcom) نے شام میں مزاحمتی گروہوں کے ہتھیاروں کے مبینہ گودام پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

اس بارے جاری ہونے والے اپنے بیان میں سینٹکام کا کہنا تھا کہ ہم نے شام میں ایک حملہ کیا ہے جس کے دوران ایران سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ نے امریکی بیان نقل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سنٹکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شام میں امریکی افواج پر ہونے والے مزاحمتکاروں کے مہلک حملے کا جواب تھا۔ قبل ازیں مقامی میڈیا نے شام کے شمال مشرقی حصے میں الشدادی کے مغرب میں واقع قابض امریکی فوج کے غیرقانونی اڈے پر تباہ کن میزائل حملے کی اطلاع دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1175135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش