سینٹکام کیجانب سے شام میں مزاحمتی گروہوں پر حملے کا دعوی
27 Nov 2024 12:57
خطے میں امریکی فوج کے دہشتگرد کمانڈ سنٹر نے شام میں مزاحمتی گروہوں کے مبینہ اسلحہ ڈپو پر حملے کا دعوی کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ خطے میں امریکی فوج کی دہشتگرد سینٹرل کمانڈ، سنٹکام (Centcom) نے شام میں مزاحمتی گروہوں کے ہتھیاروں کے مبینہ گودام پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
اس بارے جاری ہونے والے اپنے بیان میں سینٹکام کا کہنا تھا کہ ہم نے شام میں ایک حملہ کیا ہے جس کے دوران ایران سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ نے امریکی بیان نقل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سنٹکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شام میں امریکی افواج پر ہونے والے مزاحمتکاروں کے مہلک حملے کا جواب تھا۔ قبل ازیں مقامی میڈیا نے شام کے شمال مشرقی حصے میں الشدادی کے مغرب میں واقع قابض امریکی فوج کے غیرقانونی اڈے پر تباہ کن میزائل حملے کی اطلاع دی تھی۔
خبر کا کوڈ: 1175135