0
Wednesday 27 Nov 2024 12:05

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اسرائیلی ایئر چیف کے گھر پر کامیاب حملے کا اعلان

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اسرائیلی ایئر چیف کے گھر پر کامیاب حملے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ایئر چیف کے گھر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے 18 نومبر کے روز اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کی تل ابیب میں واقع رہائشگاہ کو کامیابی کے ساتھ شانہ بنایا تھا۔ اس بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل ٹومر بار کی رہائشگاہ کو خودکش ڈرون طیاروں کے ایک اسکواڈرن کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب مذکورہ ہدف پر سخت نگرانی جاری تھی!

لبنانی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ اس آپریشن میں انتہائی اعلی کیفیت کے حامل نشانے کے عین اوپر مار کرنے والے ڈرون طیاروں کو کام میں لایا گیا اور مذکورہ آپریشن اپنے تمام مقاصد کو انتہائی درستگی کے ساتھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
خبر کا کوڈ : 1175127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش