0
Wednesday 27 Nov 2024 13:38

بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد، مریم نواز کا نعرہ

بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد، مریم نواز کا نعرہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد بیان اور احکامات جاری کر دیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد۔ اپنے طور پر فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر مریم نواز نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم نواز نے کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم بھی دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کے سبب رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔ واضح رہے کہا کہ تحریکِ انصاف نے گزشتہ رات اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش