0
Wednesday 27 Nov 2024 13:47

بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، متعدد نوجوان گرفتار

بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، متعدد نوجوان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سکیورٹی فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے راجوری، پونچھ، ادھم پور، ڈوڈہ اور ریاسی اضلاع کے 56 علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران عام شہریوں خاص طور پر امن پسند اور آزادی پسند کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے مکینوں کو ہراساں کیا، ان کی اہم دستاویزات، الیکٹرانک آلات، نقدی اور بینکوں کی دستاویزات بھی ضبط کر لیں۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں سرینگر جموں اور راجوری شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1175142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش