اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اور لبنان کے درمیان مبینہ جنگ بندی پر مبنی امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
اس بارے اپنی رپورٹ میں مقامی میڈیا نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر مزید اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے آج صبح بیروت کے جنوبی مضافات میں کم از کم 5 مزید ہوائی حملے کئے گئے۔ بیروت میں المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ اس دوران غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے العمروسیة سمیت ضاحیہ بیروت کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع جنوبی مضافات اس وقت غاصب صہیونیوں کے شدید حملوں کی زد میں ہیں تاہم ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔