اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے شمالی فلسطین سمیت مقبوضہ گولان میں بھی آج صبح خطرے کے وسیع الارم بجنے کی خبر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے غاصب صیہونی رژیم کے زیر قبضہ شام کے مقبوضہ علاقے گولان ہائیٹس میں واقع ایک اہم صہیونی ہدف پر ڈرون حملے کا اعلان کرتے ہوئے نقشہ جاری کیا اور لکھا ہے کہ ابتدائی رپورٹس مقبوضہ گولان کی جانب ایک ڈرون طیارے کے حملے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ادھر غاصب صیہونی رژیم یا اس کی فوج کا مذکورہ حادثے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔