اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اردگرد کے لوگ انہیں پھنسا رہے ہیں، عمران خان کو ایک قدم پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کی تاریخ سے پی ٹی آئی کے اندر پینک کی صورتحال ہے، پی ٹی آئی کے اندر کئی دھڑے بن چکے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت ڈرامہ باز اور نااہل ہے، واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی ڈھول تماشا کر رہے ہیں۔ بانی 24 نومبر کو اور نہ ہی اس کے بعد باہر آ رہے ہیں، 24 نومبر کے بعد پھر اگلی کال آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور جب مرضی اڈیالہ چلے جاتے ہیں۔ احتجاج ملتوی اور تاریخ آگے بھی جا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں تشدد ہوگا تو چھتر بھی یاد رکھیں۔