0
Thursday 21 Nov 2024 23:20

پاراچنار میں دہشتگردوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان

پاراچنار میں دہشتگردوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار میں شیعہ مسافروں پر حملہ جس کے نتیجے میں 30 سے زائد مومنین شہید اور بہت سارے زخمی ہوئے جو کہ سراسر ظلم، بربریت، سفاکیت اور درندگی ہے، دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی سازش کاروں، دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انجمن کے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پارا چنار میں مومنین پر تسلسل کے ساتھ دہشتگرادانہ حملے ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ ملک کے اندر ہزاروں ملت جعفریہ کے شہداء کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
 
ترجمان کے مطابق ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پارہ چنار میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر کے ملک میں آئین اور قانون کی عملداری کو ہر صورت بحال کریں، ملت جعفریہ ملکی سالمیت، استحکام اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ریاست کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خوارج قاتلوں کی طرح خوارج مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔ ہم اس موقع پر پارا چنار کے مومنین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اْن کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔ اس سانحہ کے حوالے سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش