0
Sunday 24 Nov 2024 21:32

لینڈ ریفارمز بل کس نے بنایا؟ اپوزیشن لیڈر نے اہم انکشاف کر دیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس سکردو میں منعقد ہوئی جس میں وکلاء کی کمیٹی نے اپنا مسودہ عوام کے سامنے رکھ دیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سینئر وکیل خادم حسین ایڈووکیٹ نے وکلاء کی جانب سے تیار کیے گئے لینڈ ریفارمز کے مسودے کو پڑھ کر سنایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اس بل کو کابینہ کے دو ممبران کے علاوہ کسی نے بھی نہیں پڑھا اور جس نے اس بل کو بنایا ہے وہ مجھے پتہ ہے۔ ہمیں زیادہ بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اسی فیصد پہاڑ لیز پر دئیے جا چکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1174518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش