اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد سے بارات کی شکل میں اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنوں کو سرگودھا روڈ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ملک بھر سے قافلے اسلام آباد احتجاج کیلئے پہنچ رہے ہیں، ان قافلوں کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کو سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں آںکھ مچولی جاری ہے اور پولیس کو دھوکہ دینے اور گرفتاریوں سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں، ایک طرف اٹک میں قافلے گھنے درختوں میں چھپے ہوئے ہیں تو دوسری جانب کچھ بارات کی شکل میں اسلام آباد جاتے ہوئے پکڑے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کارکنوں نے گاڑیوں کو پھولوں سے سجایا ہوا تھا، ایک شخص کو دلہا بنا کر اس کی گاڑی فرنٹ پر رکھی ہوئی تھی، پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے گاڑیوں کو روک کر تفتیش کے بعد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔