اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار میں تسلسل کے ساتھ حالات خراب کیے جارے ہیں اور پارہ چنار پاکستان کا غزہ بنا ہوا ہے، خارجی دہشتگرد آزاد دن دیہاڑے دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والی کانوائی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو متنبہ کرتا ہوں کہ دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔جب عوام کانوائے میں بھی محفوظ نہیں تو یہ سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سانحہ پاراچنار کیخلاف کل سکردو میں احتجاج ہوگا، عوام کل کے احتجاج میں بھر پورانداز میں شرکت کریں