پاراچنار پاکستان کا غزہ بنا ہوا ہے، شیخ حسن جعفری
21 Nov 2024 23:01
ایک بیان میں نامور عالم دین نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والے کانوائی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔
اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار میں تسلسل کے ساتھ حالات خراب کیے جارے ہیں اور پارہ چنار پاکستان کا غزہ بنا ہوا ہے، خارجی دہشتگرد آزاد دن دیہاڑے دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والی کانوائی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو متنبہ کرتا ہوں کہ دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔جب عوام کانوائے میں بھی محفوظ نہیں تو یہ سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سانحہ پاراچنار کیخلاف کل سکردو میں احتجاج ہوگا، عوام کل کے احتجاج میں بھر پورانداز میں شرکت کریں
خبر کا کوڈ: 1173972