0
Sunday 24 Nov 2024 20:54

کرم میں فریقین نے 7 روز کیلئے امن پر اتفاق کرلیا، مشیر وزیراعلیٰ کے پی

کرم میں فریقین نے 7 روز کیلئے امن پر اتفاق کرلیا، مشیر وزیراعلیٰ کے پی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین نے 7 روز کے لیے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے، قیدیوں اور لاشوں کی واپسی پر اتفاق کرلیا ہے۔ ایک روز قبل وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں کرم پہنچنے والی حکومتی کمیٹی کے اراکین واپس پشاور پہنچ گئے ہیں۔ بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگے نے گزشتہ روز ایک طرف کے عمائدین اور آج دوسرے فریق کے مشران سے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین نے 7 دن کے لیے سیز فائر، قیدیوں اور لاشوں کی واپسی پر اتفاق کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش