QR CodeQR Code

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف پر ڈرون حملہ

21 Nov 2024 11:21

عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کیخلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم پر اسکے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اہم صیہونی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے فلسطینی مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی کی حمایت میں غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں واقع ایک اہم صہیونی ہدف کو اپنے خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ یہ مزاحمتی حملہ، غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور لبنانی عوام کی حلاف جاری صیہونی جنگی جرائم کے جواب میں انجام پایا ہے۔



خبر کا کوڈ: 1173851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173851/عراقی-مزاحمت-کا-مقبوضہ-فلسطین-میں-صہیونی-اہداف-پر-ڈرون-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com