0
Thursday 21 Nov 2024 07:06

بلاول نے وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار کر دیا، نجی ٹی وی

بلاول نے وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار کر دیا، نجی ٹی وی
اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ سیاسی حالات میں وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتظامی امور میں نظر انداز کرنے پر ملاقات سے انکار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے موجودہ حالات میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
 
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کمیٹی میں 2 وزرائے اعلیٰ اور 2 گورنرز شامل ہیں۔ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کمیٹی سے ملاقات کر کے خدشات دور کریں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا حکومت سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ میرے ووٹرز اور ہماری صوبائی حکومتوں کی نون لیگ سے شکایات ہیں۔
 
نون لیگ پنجاب، کے پی میں افسران اور انتظامی امور میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کر رہی ہے، اتحاد میں طے ہوا تھا کہ کے پی اور پنجاب میں انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی حصہ دار ہوگی۔ نون لیگ دونوں صوبوں کے معاملات میں ہمارے گورنرز سے مشاورت نہیں کر رہی۔ سندھ اور بلوچستان کیلئے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت ہمارے ووٹرز اور ورکرز کے مطالبات نظر انداز کر رہی ہے جس پر حیرانی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش