0
Tuesday 19 Nov 2024 05:48

غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے فوجی اثاثے استعمال کرینگے، ڈونالڈ ٹرمپ

غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے فوجی اثاثے استعمال کرینگے، ڈونالڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کر دیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا، جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1173418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش