اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کراچی شہر میں غیر قانونی داخل ہونے والی بڑی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی جانب سے اگست 2024ء سے جاری آپریشن میں اب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1392 گاڑیوں کو چالان کرکے مجموعی طور پر 44 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 80 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں اور 58 روٹ پرمٹس معطل کر دیئے گئے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 18 ٹرانسپورٹرز کو وارننگز جاری کر دی گئی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد تمام ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو قانونی معیارات کے مطابق لانا ہے، غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بہت کمی آئی ہے۔