0
Monday 18 Nov 2024 21:09

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں "وحدت امت کانفرنس" کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں "وحدت امت کانفرنس" کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زیر اہتمام "وحدت امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مشائخ، مفتیان کرام اور دانشور حضرات شریک تھے۔ مقررین نے یک زبان ہو کر اتحاد و بھائی چارے پر زور دیا اور عالمی سطح میں مسلمانوں کے مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے قضیہ فلسطین پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوتے تو فلسطینی مسلمان اس قدر بے بس نظر نہیں آتے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان بہت سارے مشترکات ہیں جن کے حل کے لئے ہمیں باہمی اخوت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دشمن کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے کیونکہ دشمن ہمیں تقسیم کرنے کے در پے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر مقدس سرزمین ہے اور یہاں اولیاء کرام نے ہمیشہ باہمی اخوت کا درس دیا ہے اور مسلمانان کشمیر ہمیشہ بھائی چارگی کے ساتھ زندگی گزارنے کے قائل رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آج اگر کشمیر میں کچھ عناصر فتنہ اور فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان کا راستہ روکنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور کشمیر بھر کے علماء کرام کو اس طرح کی کانفرنسز کا اعادہ کرنا چاہیئے۔ مقررین نے کہا کہ یہ کانفرنس اس لئے بھی منفرد و اہم رہی کیونکہ اس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور دانشور حضرات نے خطابات کئے۔ کانفرنس کے آخر میں ایک حلف نامہ پڑھ کر وحدت اسلامی کے تئیں تجدید عہد کیا گیا۔ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زعماء نے آئندہ بھی اس طرح کی کانفرنسز منعقد کرنے کا عہد کیا۔ کانفرنسز میں تقاریر کے علاوہ طواشی اور ترانہ وحدت پیش کئے گئے۔ یک روزہ وحدت امت کانفرنس میں خاصی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1173301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش