اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی انٹیلی جنس اور سکیورٹی چیفس نے وزیرِاعظم نتین یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا ہے کہ بیشتر قیدیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔ اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں موسمِ سرما میں قیدیوں کی زندگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے قیساریہ قصبے کی رہائش گاہ پر فلیش بموں سے حملے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔