0
Sunday 17 Nov 2024 17:40

کینسر کی تشخیص اور علاج، ایرانی ماہرین نے امریکی اجارہ داری ختم کر دی

کینسر کی تشخیص اور علاج، ایرانی ماہرین نے امریکی اجارہ داری ختم کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ماہرین نے امریکی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے کینسر کا سبب بننے والے غدود کی تشخیص اور علاج کا مادہ تیار کر لیا ہے۔ ایران کی مہر خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی دوا ساز کمپنی نے امریکہ کے بعد دنیا میں پہلی مرتبہ کینسر کا سبب بننے والے غدود کی تشخیص اور علاج کا مادہ تیار کر لیا ہے۔ سینے اور پھیپھڑے وغیرہ کے کینسر میں ان غدود کی بروقت تشخیص سے ڈاکٹروں کے لئے علاج کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ گردش خون اور جسم کے مدافعتی نظام کا ایک اہم حصہ سمجھے جانے والے لمفیٹک نظام کے ایک حصے کی خرابی کی وجہ سے مریض کے لیے مختلف مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
 
ریڈیو فارماسیوٹیکل دنیا میں کینسر کی بروقت تشخیص کے لئے لمف نوڈس کی درست اور فوری شناخت ضروری ہے۔ اس مادے کے ذریعے سرجن اور جراح انجیکشن یا کسی دوسرے طریقے سے کینسر سے متاثرہ غدود اور مقام کا تعین کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس پروڈکٹ کو ایرانی ماہرین نے مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کیا ہے اور اب پری کلینیکل مراحل کو کامیابی سے گزارنے کے بعد طبی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ کیمیائی ساخت کے لحاظ سے یہ دوا ایک پیچیدہ پولیمرک میکرومولیکول ہے۔
 
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کینسر کے میٹاسٹیسیس کے اہم راستوں میں سے ایک لمفیٹک نظام ہے، یہ ضروری ہے کہ لمف نوڈس کے متاثر ہونے کی سطح کی نشاندہی کی جائے، اور چونکہ کینسر کے مختلف اقسام میں اس کی نوعیت اور کیفیت مختلف ہوتی ہے اس لیے اس ریڈیو فارماسیوٹیکل کی مقدار اکیلے استعمال کی جا سکتی ہے۔ مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا تقریباً 90% لوگ اس ریڈیو فارماسیوٹیکل کو سال بھر استعمال کر سکتے ہیں۔
 
ایرانی مذکورہ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکہ نے کانگریس کی منظوری کے ساتھ اس دوائی کی فراہمی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ پابندی گذشتہ 15 سالوں سے جاری ہے۔ ملکی سطح پر کینسر کی تشخیص اور علاج ممکن ہونے سے امریکی پابندی غیر موثر کے ساتھ اس کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1173117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش