اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ناکارہ طیارے کی منتقلی کیلئے این او سی حاصل کر لیا گیا ہے، طیارہ نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔ منیر عالم کا کہنا ہے کہ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدرآباد منتقل کیا جا چکا ہے۔