0
Sunday 17 Nov 2024 17:02

غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق اکتوبر میں ملک کی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 12.77 فیصد اضافہ ہوا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں 6 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے گئے، جس سے 36 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمایا گیا۔ دستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 23.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں تقریباً 56 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں، جس سے ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمایا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں پھلوں کی برآمدات میں سالانہ 20.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں تقریباََ 54 ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے، پھلوں کی برآمدات سے 1 ماہ میں 2 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمایا گیا۔ دستاویز کے مطابق ایک مہینے میں ملک سے تمباکو کی برآمدات میں سالانہ 565 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6 ہزار 238 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا، تمباکو کی برآمدات سے 1 ماہ کے دوران 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان نے 88 ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات برآمد کیے گئے، خشک میوہ جات کی برآمدات سے 1ماہ کے دوران 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 21.73 فیصد اضافہ کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ51 لاکھ ڈالرز رہا۔
خبر کا کوڈ : 1173108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش