0
Saturday 16 Nov 2024 18:22

دھی رانی پروگرام، مستحق لڑکیوں کی شادیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی مکمل

دھی رانی پروگرام، مستحق لڑکیوں کی شادیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی مکمل
اسلام ٹائمز۔ "دھی رانی پروگرام" کے تحت مستحق لڑکیوں کی شادیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ آخری تاریخ تک 4 ہزار 957 درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔ حکومت پنجاب نے پہلے مرحلے میں 1500 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں  کیلئے 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ پروگرام کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب 1 ارب روپے کی لاگت سے 3000 اجتماعی شادیوں کا انتظام کرے گا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بتایا ہے کہ غریب اور مستحق بچیوں کی شادی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعہ 15 نومبر تھی۔ اس دن تک 4957 درخواستیں وصول ہوئیں۔ درخواستیں پی آئی ٹی بی کے پورٹل کے ذریعے وصول کی گئیں۔

سب سے زیادہ 307 درخواستیں مظفر گڑھ سے موصول ہوئیں، جبکہ لاہور سے 269 اور سب سے کم 15 درخواستیں گجرات سے موصول ہوئیں۔ درخواست دہندہ خواتین میں سے 70 فیصد کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بقیہ رجسٹرڈ جوڑوں کی شادی کا عمل جلد شروع کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اجتماعی شادیوں کا پروگرام مثبت سماجی تبدیلی پیدا کرنے اور پسماندہ کمیونٹیز کی مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کیلئے ہے۔ پنجاب کی رہائشی 18 سے 40 سال کی عمر کی کم آمدنی والے خاندانوں کی لڑکیاں درخواست دینے کی اہل ہیں۔ یتیم، بے سہارا لڑکیوں اور معذور افراد کی بیٹیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ صرف دلہا اور دلہن کے نادرا شناختی کارڈز کی تصدیق شدہ نقول والد، والدہ یا سرپرست کے کارڈ کیساتھ درکار ہیں۔

سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ ہر جوڑے کو 1 لاکھ 64,000 روپے کا پیکج دے گا۔ تقریب میں شامل ہونیوالے 20 مہمانوں کیلئے دوپہر کے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ پروگرام کیلئے تحائف کی خریداری اور 1 لاکھ روپیہ سلامی کی ادائیگی کیلئے بینک آف پنجاب سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔ متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر حتمی سفارش کرے گا جو صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی (PSC) اور صوبائی پورٹل کو بھیجے گا۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مقام اور متعلقہ امور کا انتظام کریں گے جن میں جوڑوں کی نقل و حمل وغیرہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش