اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی کو کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے ایف سی کو طلب کیا گیا تھا۔ جسکی منظوری وفاقی حکومت نے دے دی ہے۔ ایف سی 17 نومبر کو اسٹینڈ بائی اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر فرائض سرانجام دے گی۔ جبکہ سیکیورٹی سرانجام دینے والے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں۔