0
Saturday 16 Nov 2024 13:27

گلگت میں کیمروں کی تنصیب کیلئے تین اداروں کے مابین معاہدہ

گلگت میں کیمروں کی تنصیب کیلئے تین اداروں کے مابین معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں کیمروں کی تنصیب کیلئے محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان، سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) سید علی اصغر اور جنرل منیجر این آر ٹی سی کرنل آصف نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید احمد نثار خواجہ، ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزہ حسن و دیگر حکام موجود تھے۔
 
مفاہمتی یاداشت کے تحت گلگت شہر میں کیمروں کی تنصیب پر کام شروع ہو گا، جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی گلگت بلتستان حکومت کا اہم منصوبہ سیف سٹی، ضلعی سطح کی سرگرمیوں، ہنگامی اور روٹین ڈیوٹیز کو منظم کرنے، اور بالخصوص محرم و دیگر اہم دنوں میں نگرانی اور مختلف سرکاری اداروں سے رابطے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
 
سیف سٹی کنٹرول روم میں مواصلاتی آلات انسٹال کیے گئے ہیں، جو تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور رینجرز، کنٹرول روم سے براہ راست رابطے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش