0
Saturday 16 Nov 2024 14:56

24 نومبر کے احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم اجلاس کل طلب

24 نومبر کے احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم اجلاس کل طلب
اسلام ٹائمز۔ 24 نومبر کو ڈی چوک میں احتجاج سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس پشاور میں کل طلب کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے، اجلاس میں تمام پارٹی عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے۔ وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ لیڈرشپ اور بانی کی جانب سے فائنل کال ہے، اس تحریک میں آر یا پار ہوگا، پشاور اجلاس میں ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شریک ہوں گے، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور خواتین ونگ کے نمائندوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش