گلگت میں کیمروں کی تنصیب کیلئے تین اداروں کے مابین معاہدہ
16 Nov 2024 13:27
مفاہمتی یاداشت کے تحت گلگت شہر میں کیمروں کی تنصیب پر کام شروع ہو گا، جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں کیمروں کی تنصیب کیلئے محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان، سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) سید علی اصغر اور جنرل منیجر این آر ٹی سی کرنل آصف نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید احمد نثار خواجہ، ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزہ حسن و دیگر حکام موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1172889