0
Saturday 16 Nov 2024 15:25

منی بجٹ نہیں آرہا، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا، محمد اورنگزیب

منی بجٹ نہیں آرہا، 12970  ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا، محمد اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا اور  ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کے مطابق فسکل پیکٹ کی منظوری کیلئے  وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔

آئی ایم  ایف وفد کے دورے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور با مقصد رہے، آئی ایم ایف سے ور چوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں،کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کربات چیت ضروری تھی لہٰذا  حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی بات غور سے سنی اور اس سے مطمئن نظر آئے اور آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جیو نیوز کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر ان کے مشکور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش