0
Sunday 10 Nov 2024 16:48

ہم چاہتے ہیں بجلی سہولت پیکیج ہر سال چھ ماہ کے لیے لائیں، وزیر توانائی

ہم چاہتے ہیں بجلی سہولت پیکیج ہر سال چھ ماہ کے لیے لائیں، وزیر توانائی
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کیا ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا پیکیج ہرسال چھ ماہ کے لیے لائیں تاکہ عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، بجلی کی سہولت کا پیکیج گھریلو، صںعتی، کمرشل سب صارفین کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ماضی میں بدانتظامی کا شکار رہا، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جن منصوبوں کو 2016ء میں مکمل ہونا تھا وہ 2026ء میں مکمل ہوں گے، منصوبوں میں تاخیر ہمارا نظام برداشت نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 1171781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش