0
Sunday 10 Nov 2024 16:39

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔ وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1171778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش