0
Wednesday 6 Nov 2024 23:21

میرا نہیں خیال کہ امریکی الیکشن کے بعد پاکستان پر کوئی دباؤ آسکتا ہے، رانا ثنا اللہ

میرا نہیں خیال کہ امریکی الیکشن کے بعد پاکستان پر کوئی دباؤ آسکتا ہے، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے خوش تو ہیں لیکن اندازہ نہیں کہ وہ کیوں اور کس بات پر خوش ہیں۔ امریکی انتخابات پر نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں رانا ثناء اور پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے شرکت کی۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکی الیکشن کے بعد پاکستان پر کوئی دباؤ آسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ 9 مئی جیسا نہیں لیکن اپنے حمایتیوں کو جمع کرکے حملہ تو ٹرمپ نے بھی کیا تھا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے خوش تو ہو رہے ہیں لیکن اندازہ نہیں کہ وہ کیوں اور کس بات پر خوش ہو رہے ہیں۔ ولید اقبال نے کہا کہ امریکا ہو یا کوئی اور ملک، سفارتی تعلقات کو برقرار اور بہتر رکھنے کو ویلکم کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دور سے امید ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 1171164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش