0
Wednesday 6 Nov 2024 23:07

عراقی مزاحمتی محاذ کا پانچویں ڈرون آپریشن میں مقبوضہ وادی اردن میں اہم صیہونی اہداف پر حملہ

عراقی مزاحمتی محاذ کا پانچویں ڈرون آپریشن میں مقبوضہ وادی اردن میں اہم صیہونی اہداف پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج صبح سے مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم صیہونی اہداف کے خلاف 5 ڈرون آپریشن انجام دیئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے پانچویں بیان میں عراقی اسلامی مزاحمت نے تاکید کی کہ قابض صیہونیوں کے خلاف جاری مزاحمت اور فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام کی مدد کے ساتھ ساتھ بوڑھے شہریوں، کمسن بچوں اور نہتی خواتین کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں عراقی مجاہدین نے آج اپنے ایک حملے کے دوران مقبوضہ وادی اردن میں واقع اہم صیہونی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ 

عراقی مزاحمت نے آج مقبوضہ گولان سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے جنوبی علاقوں اور حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ میں واقع اہم اسرائیلی اہداف پر بھی تباہ کن ڈرون حملے کئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 1171161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش