0
Wednesday 6 Nov 2024 22:43

تل ابیب سمیت اہم صیہونی اہداف کیخلاف حزب اللہ لبنان کے تابڑ توڑ حملے جاری

تل ابیب سمیت اہم صیہونی اہداف کیخلاف حزب اللہ لبنان کے تابڑ توڑ حملے جاری
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی محاذ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی اراضی کے شمال تا جنوب تک واقع غاصب صیہونی رژیم کے اہم و حساس مراکز کے خلاف تباہ کن میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب پر ہونے والے آج کے حملوں کے نتیجے میں جعلی صیہونی رژیم کے دارالحکومت میں کم از کم 5 مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب پر ہونے والے میزائل حملے اتنے شدید تھے کہ جس کے باعث بن گورین ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بند کر دیا گیا تاہم اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے ترجمان نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی جانب سے تل ابیب کی طرف داغے گئے میزائلوں کو ہوا میں ہی روک لیا گیا ہے۔

-
 
حزب اللہ لبنان نے غیرقانونی صیہونی بستی اویویم (Ovivim) کو بھی بھاری میزائلوں کا نشانہ بنایا جبکہ صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں متعدد غیرقانونی اسرائیلی آبادکار صرف "زخمی" ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی جانب سے داغے جانے والے تمام کے تمام میزائل، ہوائی دفاع کے "پیشرفتہ" نظاموں کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں واقع قصبے اویویم پر جا گرے۔ اس بارے اسرائیلی چینل 7 نے اعلان کیا ہے کہ اس میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 غیرقانونی یہودی آبادکار صرف "زخمی" ہوئے ہیں البتہ ان میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی چینل کے مطابق مزاحمتی محاذ کے میزائل حملے کے بعد مذکورہ قصبے میں واقع نامعلوم گوداموں میں وسیع آگ بھی بھڑک اٹھی۔ 

-
 
اس حوالے سے اسرائیلی چینل 12 نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ حزب اللہ لبنان، آج صبح سے اہم اسرائیلی اہداف کی جانب تقریباً 120 تباہ کن میزائل داغ چکی ہے۔ 

ادھر لبنانی مزاحمتی تحریک نے بھی آج صبح سے مختلف مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی اہدف اور قابض اسرائیلی فوج کے اہم ٹھکانوں کے خلاف اپنے 10 آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے صیہونی جادو ٹونے کے مرکز صفد شہر (Safed) کو بھی اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کے شمالی حصوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو چکی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کی جانب سے کابالا (Kabbalah) کے مرکز کو عین اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حزب اللہ لبنان کے نئے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم لائیو خطاب کر رہے تھے۔ شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی محاذ کے مجاہدین نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو ایسی دردناک ضربیں لگانے کا ارادہ کیا ہے جن کے باعث وہ خود ہی غزہ میں جنگبندی پر مجبور ہو جائے گی!
خبر کا کوڈ : 1171158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش