0
Wednesday 6 Nov 2024 22:14

ہم نتین یاہو کی حکومت گرا دیں گے، صیہونی اپوزیشن

ہم نتین یاہو کی حکومت گرا دیں گے، صیہونی اپوزیشن
اسلام ٹائمز۔ آج تل ابیب میں صیہونی اپوزیشن رہنماوں نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسرائیلی پارلیمنٹ "کینسٹ" میں اپوزشین لیڈر "یائیر لیپڈ" نے کہا کہ "نتین یاہو" اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے لائق نہیں اور نہ ہی وہ جنگ کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اسی دوران صیہونی جنگی کابینہ کے سابق رکن "بنی گانٹس" نے کہا کہ ہمیں نتین یاہو کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ دوبارہ 6 اکتوبر والی صورت حال پیدا ہونے کا سبب بنے۔ انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ہم نتین یاہو کو اپنے سیکورٹی ادارے کمزور نہیں کرنے دیں گے۔ سابق صیہونی وزیر جنگ و وزیر خارجہ اور اس وقت کینسٹ کے رکن "اویگدور لیبرمین" نے اس بات پر زور دیا کہ نتین یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لئے اسرائیل معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔

 اویگدور لیبرمین نے کہا کہ ہم جلد ہی یہ کابینہ گرا دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب نتین یاہو نے "یوآف گیلنٹ" کو وزارت جنگ کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے اویگدور لیبرمین نے کہا کہ اگر جنگ کے دوران وزیر جنگ برطرف کیا جا سکتا ہے تو پھر وزیراعظم کو بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔ یوآف گیلنٹ کی برطرفی پر یائیر لیپڈ نے کہا کہ جنگ کے دوران یوآف گیلنٹ کی برطرفی ایک پاگل پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو اس وقت اسرائیل سلامتی کو داو پر لگا رہا ہے اور اپنی سیاسی بقاء کے لئے فوج کا استعمال کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1171157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش