0
Wednesday 6 Nov 2024 22:07

کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دندناتے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کی جان لے لی۔ ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل میں ڈکیتی مزاحمت پر 48 سالہ سعید کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق محمد سعید بینک سے 5 لاکھ روپے نکالنے کے بعد پان کی دکان پر کھڑا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول سعید نے مزاحمت کی، جس کی وجہ سے ڈاکو رقم نہیں لوٹ سکے اور گولی مار کر فرار ہوگئے۔ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 105 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 1171155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش