0
Wednesday 6 Nov 2024 21:27

ہم گیلنٹ کے جانشین کیساتھ کام جاری رکھینگے, واشنگٹن کا اعلان

ہم گیلنٹ کے جانشین کیساتھ کام جاری رکھینگے, واشنگٹن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد صیہونی رژیم کے سفاک وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کی برطرفی پر واشنگٹن نے تل ابیب کے نئے وزیرجنگ کے ساتھ اپنے تعاون پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نئے اسرائیلی وزیر جنگ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوایو گیلنٹ، اسرائیلی دفاع میں ایک اہم عنصر تھا تاہم اب ہم اگلے صیہونی وزیرجنگ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ 

ادھر نئے صیہونی وزیر جنگ اسرائیل کیٹس نے اپنی تعیناتی کے فورا بعد دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے دشمنوں پر فتح اور جنگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے سکیورٹی نظام کی رہنمائی کی خاطر (امریکہ کے ساتھ) مل کر کام کریں گے۔ کیٹس نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام مغویوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی، حماس کے خاتمے اور حزب اللہ لبنان کی شکست سمیت ایران کی جارحیت کو پسپا کرنے اور شمال و جنوب کے (غاصب صیہونی) آبادکاروں کو ان کے گھروں میں واپس پہنچانے کے لئے کام کرتے رہیں گے!!
خبر کا کوڈ : 1171151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش