اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی یہودیوں کی اکثریت نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق 79 فیصد یہودی ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو ووٹ دیا، جبکہ صرف 21 فیصد امریکی یہودیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء میں 30 فیصد اور 2016ء میں 24 فیصد یہودی ووٹ حاصل کیے تھے۔ یہودی تاریخ کا ڈیٹا جمع کرنے والی یہودی ورچوئل لائبریری نے بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ نے یہودی ووٹرز کے ڈیموکریٹس کی طرف جھکاؤ پر مایوسی ظاہر کی تھی۔