0
Friday 1 Nov 2024 00:39

پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کرنیکا پروگرام بنایا تو اُسے روکنے کیلئے انتظامات بھی غیر معمولی ہونگے، رانا ثناء

پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کرنیکا پروگرام بنایا تو اُسے روکنے کیلئے انتظامات بھی غیر معمولی ہونگے، رانا ثناء
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا تو اُسے روکنے کے لیے انتظامات بھی غیر معمولی ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین لاکھ بندے تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے، جب اُن کا گراف بہت اوپر تھا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی 20، 25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کیے۔ اب اگر پی ٹی آئی اس قسم کے خواب دیکھ رہی ہے تو ایسے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ایک مہینے میں رہا ہو رہے ہیں تو تحریک کی تیاری کس لیے ہے رہنما نون لیگ نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان بھی مسترد کر دیا، کہا نہ حکومت، نہ عدلیہ، نہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا امکان ہے، اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1170023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش